چمک تجھ سے پاتے ہیں | دل کو چھو لینے والی نعتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم Naat Lyrics in Urdu
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم "چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے" ✨ چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے ✨ مِرا دِل بھی چمکا دے چمکانے والے ☁️ برستا نہیں دیکھ کر اَبرِ رَحمت ☁️ بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے 🕌 مَدینہ کے خطے خدا تجھ کو رکھے 🕌 غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے ❤️ تُو زندہ ہے واللہ تُو زندہ ہے واللہ ❤️ مِرے چشمِ عالَم سے چھپ جانے والے 🤲 میں مجرم ہوں آقا مجھے ساتھ لے لو 🤲 کہ رَستے میں ہیں جا بجا تھانے والے 🏴☠️ حرم کی زَمیں اور قدم رکھ کے چلنا 🏴☠️ ارے سر کا موقع ہے اَو جانے والے ☀️ چل اُٹھ جبہہ فرسَا ہو ساقی کے در پر ☀️ درِ جُود اے میرے مستانے والے ⚔️ تِرا کھائیں تیرے غُلاموں سے اُلجھیں ⚔️ ہیں مُنکِر عجب کھانے غُرّانے والے 🔥 رہے گا یوں ہی اُن کا چرچَا رہے گا 🔥 پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے ⏳ اب آئی شفاعت کی سَاعت اب آئی ⏳ ذرا چین لے میرے گھبرانے والے ⚠️ رضاؔ نفس دشمن ہے دَم میں نہ آنا ⚠️ کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے sharjeelattari.site